تعلیمی سرگرمیاں

ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی نے اپنی سماجی ذمے داری کو محسوس کرتے ہوئے ایک تعلیمی بورڈ تشکیل دیا ہے جس کے ماتحت ماڈل تربیٹ اسکول جسے ایک غیر منافع بخش ادارے کے طور پر چلایا جاتا ہے، جہاں کمپنی کے ملازمین کے بچوں کے ساتھ ساتھ قرب وجوار میں رہنے والے مقامی آبادی کے غیر متوسط طبکے سے تعلق رکھنے والے زیر تعلیم ہیں، یہ اسکول سیکنڈری(ثانوی) سطح تک مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

School teachers

اسکول کے استاتذہ اسمبلی کے لئے جمع ہیں

Students Attending lecture

طالب علم لیکچر کے دوران

Students in Science Lab

طالب علم سائنس لیب میں تجربات کرتے ہوئے

رمضان

رمضان کی اصل روح کو سمجھتے ہوئے ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اپنے تمام ملازمین اور مستحق افراد میں مفت راشن تقسیم کرتی ہے۔

صحت اور علاج معالجہ

کمپنی نے صحت کے شعبہ میں اپنی ذمےداری کو احسن طریقے سے پورا کرتے ہوۓ اپنے تمام ملازمین کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آس پاس کے گاوں میں بسنے والے باشندوں کو بھی مفت طبی امداد فراہم کی ہیں، گذشتہ برس بھی کمپنی نے 5420 لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں جو 42 مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ کمپنی کی اس سہولت کا دائرہ کار اردگرد کے 26 گاوں تک پھیلا ہوا ہے۔

Team of Specialists for Skin Camp
Skin Specialists Diagnosing Skin Diseases
Specialized Consultation – Referred by Skin Specialists
Distribution of Free Medicines to Villagers

مقامی باشندوں کی مفت ادویات کی فراہمی

Free Hepatitis Screening and Vaccination Camp

مفت ادویات اور ہیپاٹائٹس کی تشخیص

Letter of Appreciation to Team

Letter of Appreciation to Team

ماحول دوست پائداری

ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی ماحول کی حفاظت اور پائداری پر یقین رکھتی ہے اور اپنی انتھک کوششوں اور اقدامات سے زمین کے ماحول کی حافظت اور اس کی بہتری کے لئے کوشاں رہتی ہے۔

ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی نے ایک کثیر سرمایہ اپنے بیگ ہاوس(سیمنٹ کے تھیلوں کی پیداوار کا مرکز) پر لگایا ہے جس کی وجہ سے یومیہ 16 ٹن دھول سے پیدا ہونے والی کثافت میں 33 فیصد تک کمی ہو گئی ہے، جب کے ایک پاور پلانٹ کے ذریعے 300 سے 350 میگا واٹ بجلی ہیسکو کو ماہانہ بنیادوں پرمہیا کی جا رہی ہے ملک میں موجود بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کا یہ ایک احسن قدم ہے۔ ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی نے یو ایس ایڈ کے تحت موثر اور بہتر کارکردگی کی حامل موٹرز اور ڈرئیوز لگائی ہیں جس کی وجہ سے سالانہ ساڑھے چار ملین تک گرین ہاوس گیس کے اخراج میں کمی آ گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ پلانٹ کو بہتر کارکردگی کے لئے مزید بڑھایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے 33000 ٹن کاربن ڈائی اکسائیڈ کے اخراج میں کمی واقع ہو جائے گی۔

Installation of Bag House

Installation of Bag House

View of the engine hall of the captive power plant

انجن ہال، کیپٹو پاور پلانٹ